اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ فلم ”پیکو “ کو راز رکھنا اور دیپکا عام کرنا چاہتی ہے

datetime 26  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی رائے کے بارے میں بہت سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں لیکن اب انھوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی رائے پر اعتراض کر کے سب کو حیران کیا ہے۔ امیتابھ نے ٹوئیٹ کیا ”وہ (دیپکا ) ہمارے خاندان کے راز سب کے سامنے لانا چاہتی ہیں اور مجھے اس پر اعتراض ہے“۔انھوں نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ” آپ کس طرف ہیں۔“ دراصل یہ ٹوئیٹ ایک جھلک ہے ان کی آنے والی فلم ” پیکو “ کی جس میں امیتابھ اور دیپکا کے درمیان بحث چل رہی ہے کہ کیا فلم کا ٹریلر لوگوں کو دکھانا صحیح ہے؟۔ اس جھلک میں امیتابھ بچن نہیں چاہتے کہ ان کے ”پیکو“ خاندان کا راز لوگوں کے سامنے سامنے آئے لیکن دیپکا اس سے اتفاق نہیں کرتی ہیں۔” پیکو“ فلم میں امتیابھ بچن اور دیپکا والد بیٹی کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں عرفان خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شوجی سرکار ہیں جنھوں نے اس سے پہلے بھارت کے سابق وزیرِ اعظم راجیوگاندھی کے قتل اور سری لنکا کے موضوع پر مبنی فلم ” مدراس کیفے“ بنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…