اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) 15 ہزار سے زائد مالیت کے موبائل فونز پرٹیکسز بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ ، 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فون پر 1ہزار 50 روپے کمی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے بھی پریس میں چھپنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے ڈ یجیٹل پاکستان اقدام کے مطابق پندرہ ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس
کی شرح پر خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کو اس امر کاادراک ہے کہ لوکل صنعتکارکے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئے۔اسی لئے حکومت سمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس حوالے سے مشیر تجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹریز اور سرمایہ کاری کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔یہ تجاویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔