واشنگٹن(این این آئی) جدید ٹیکنالوجی نے موبائل فون کوجراثیم س پاک رکھنے کے مسئلے کا حل دریافت کرلیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اوٹر باکس کمپنی کی جانب ایسا اینٹی مائیکرو بیکٹیریل ٹیکنالوجی سے لیس اسکرین
پروٹیکٹر تیار کیا گیا ہے جو اسکرین کو داغ دھبوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے جراثیم سے بھی دور رکھتا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پروٹیکٹر اسکریچ ریسسٹنٹ خصوصیت کا حامل ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔