جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے’’امیجن کپ 2020‘‘ کا اعلان کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے ’’ــ امیجن کپ 2020‘‘ کا اعلان کر دیا ،یہ اعلان ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کیا گیا ۔امیجن کپ سالانہ گلوبل ٹیکنالوجی مقابلہ ہے جس کی میزبانی مائیکروسافٹ کارپوریشن کرتی ہے جس کا مقصد دنیا کے مشکل ترین

چیلنجوں کے حل کیلئے نوجوان ٹیکنالوجیسٹ کوحصہ لینے کاموقع فراہم کرتاہے ۔ 2003سے شروع ہونے والا امیجن کپ نہ صرف ایک مقابلہ ہے بلکہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت دنیا کو مختلف حل پیش کیئے جاتے ہیںبلکہ یہ جدت پسندوں کیلئے سنہری موقع بھی ہے کہ وہ اپنے خیالات دنیا کے سامنے لائیںاورایک لاکھ ڈالر انعام بھی جیتیں۔امیجن کپ2020 کے اعلان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ،وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری ،مائیکروسافٹ کنڑی جنرل منیجر عابدزیدی ،مائیکروسافٹ کنڑی ایجوکیشن لیڈجبران جمشید بھی موجود تھے۔امیجن کپ کامقابلہ دنیا بھر میں وسیع آن لائن پہنچ رکھنے والی ایچ ای سی کی ایجوٹی وی پر لائیو دکھایاجائے گا۔رواں سال ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے تعاون سے اس مقابلے کاانعقاد کررہی ہے۔امیجن کپ 2020جدت ،ٹرانسفارمیشن(اطلاعات کی منتقلی)اورکل کیاہونے والاہے سے متعلق ہے یہ پروگرام طلباء کوحقیقی سماجی مسائل کوٹیکنالوجی کے ذریعہ حل کرنے کانہ صرف موقع فراہم کرتاہے بلکہ انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کردیتاہے ۔چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن طارق بنوری نے اس موقع پر کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے طلباء عالمی پروگرام میں حصہ لیں گے یہ ہم سب اورپاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…