صرف ایک ہفتے فِلپ فون استعمال کیجئے اور 1000 ڈالر جیتیں‘کمپنی کا اعلان

12  جون‬‮  2019

یوٹاہ(این این آئی)دنیا کے پہلے فِلپ فون کی 30 ویں سالگرہ پر امریکا کی ایک کمپنی فرنٹیئرکمیونکیشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی اپنا جدید اسمارٹ فون ایک ہفتے کے لیے بند کردے اور ان کا دیا ہوا فلپ فون استعمال کرے تو وہ ایک ہزار ڈالر کا حقدار ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں اسے ای میل بھیجنے

اور ایس ایم ایس کرنے کے سادہ امور کا ریکارڈ رکھنا ہوگا، اپنی نیند کے بارے میں بتانا ہوگا اور اگر اس ایک ہفتے میں کام اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے تو اس سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ ہمیں ایک باہمت شخص کی تلاش ہے جو پورے سات روز تک فلپ فون استعمال کرے اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آخرکیا ہوتا ہے؟ آپ کیسے سوتے ہیں؟ آپ کی کارکردگی کہاں کم اور کہاں زیادہ ہوتی ہے؟ اور آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ایک سے زیادہ شرکا کی صورت میں ایک خوش نصیب کو 1000 ڈالر دیئے جائیں گے۔ انعام یافتہ شخص کو بوریت بھگانے والا ایک بیگ بھی دیا جائے گا جسے فلپ فون کے بعض گمشدہ فیچرز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ ان میں جی پی نیوی گیٹر کی بجائے پرانا کاغذی نقشہ، پاکٹ فون بک، نوٹ پیڈ، پین اور 1990 کے دور کی بعض مشہور سی ڈیز بھی دی جائیں گی۔اب تک 30 ہزار افراد اس چیلنج کے لیے رجسٹر ہوچکے ہیں اور سات جولائی کو انعام یافتہ خوش نصیب کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…