بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی میں 5 مسافروں کیلئے اڑن ٹیکسی کی پرواز کا کامیاب تجربہ

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولون(این این آئی) جرمنی میں جیٹ اڑن ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکسی کو ایک اسٹارٹ اپ کمپنی لیلیئم نے تیار کیا ہے جسے میں پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق اس میں ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (وی ٹی او ایل) سسٹم ہے یعنی رن وے کے بغیر یہ ہیلی کاپٹر کی طرح اٹھتی ہے۔

اور لینڈ کرتی ہے۔ اس کی رفتار 186 میل فی گھنٹے یعنی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ کمپنی نے اس کی تیاری کے لیے طویل عرصے تک تحقیق کی ہے اور اسے کئی طرح کے ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے۔دوسری جانب دیگر کمپنیاں ایسی برقی گاڑیوں پر کام کررہی ہیں جن سے جلد ہی ڈرون گاڑیوں اور ہوائی ٹیکسیوں کا خواب پورا ہوجائے گا۔اس میں ایک دو نہیں بلکہ 36 عدد برقی انجن نصب ہیں جو اسے عمودی پرواز کے قابل بناتے ہیں ۔ اگرچہ اس کی رفتار بہت تیز ہے لیکن فی الحال ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 80 میل کا فاصلہ ہی طے کرسکتی ہے۔ لیلیئم کی سب سے کامیاب بات اس کا ڈیزائن ہے جو جو ڈرون موڈ میں ازخود یا پائلٹ موڈ میں کام کرتا ہے ۔ اس میں دم نہیں ، رڈر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی گیئر باکس ہے۔ مسافروں کے لیے اس میں آرام دہ نشستیں رکھی گئی ہیں اور اس میں بلبلہ نما شیشے کی کھڑکی سے ایک دائرے میں ہرجگہ کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسی 2025 تک بڑے شہروں میں عام دستیاب ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…