جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر پر جھوٹ اور نفرت پھیلانے والے خبردار ہوجائیں

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل ویب سائٹس خصوصی طور پر ٹوئٹر اور فیس بک کو گزشتہ کچھ عرصے سے جھوٹی خبریں اور معلومات کے پھیلاؤ پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی دونوں ویب سائٹس نے منفی، جھوٹی اور نفرت انگیز معلومات اور خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات

بھی کیے ہیں۔ تاہم دونوں ویب سائٹس اس حوالے سے تاحال مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکیں۔ تاہم مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اب ایک اور منفرد طریقہ آزماتے ہوئے ایک نئے فیچر کی شروعات کردی۔ جی ہاں، ٹوئٹر نے نفرت انگیز، منفی اور جھوٹی معلومات یا خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کا پتہ لگانے کے لیے نئے فیچر ’اوریجنل ٹوئٹر‘ کا آغاز کردیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں مخصوص اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو نئے فیچر تک رسائی دے دی ہے۔ اس نئے فیچر کا مقصد کسی بھی وائرل ٹوئٹ، ٹرینڈ اور معلومات کا پہلا اور اصل ذریعہ معلوم کرنا ہے۔ نئے فیچر کے تحت اس بات کا بھی پتہ لگانا ممکن ہوجائے گا کہ جس اکاؤنٹ سے ابتدائی ٹرینڈ کا ٹوئیٹ کیا گیا وہ اصلی ہے یا جعلی ہے، تاہم اس فیچر سے فوری طور پر یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ سب سے پہلے کس اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کیا گیا۔ ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق اگرچہ یہ فیچر ہر طرح کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گا، تاہم جو اکاؤنٹس تصدیق شدہ ہے ان کی جانب سے ٹرینڈ شروع کیے جانے یا کسی بھی حوالے سے ٹوئیٹ کیے جانے کا پتہ لگانا انتہائی آسان ہوگا۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد سیکیورٹی اداروں کی معاونت کرنے سمیت غلط اور نفرت انگیز ماحول کو ختم کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر سے کسی کی جانب سے کسی بڑی اور اہم شخصیت کے ٹوئیٹ کو کاپی کرکے اسے غلط انداز میں پیش کرنے سے متعلق بھی معلومات ہوسکے گی۔ اگرچہ اس نئے فیچر کی آزمائشی عام صارفین پر نہیں کی جا رہی، تاہم اس فیچر کودنیا کے چند ممالک کے مخصوص صارفین پر آزمایا جا رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چند ہفتوں کی آزمائش کے بعد اسے دیگر ممالک میں بھی آزمانے کے بعد اس فیچر کو عام کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…