ایل جی ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے جس میں صارفین دوسری اسکرین لگاسکیں گے

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ پہلے ہی فولڈ ایبل فون کی جھلک پیش کرچکی ہے جو کہ فون اور ٹیبلیٹ دونوں کی مشترکہ خصوصیات کا حامل ہوگا، موٹرولا اور مائیکرو سافٹ اس ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں اور اب ایل جی بھی کچھ ایسا کرنے والی ہے۔

سی نیٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل جی بھی فولڈنگ اسمارٹ فون کی دوڑ کا حصہ بننے والی ہے مگر ایک مختلف طریقے سے۔ رپورٹ کے مطابق ایل جی ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے جس میں صارفین دوسری اسکرین لگاسکیں گے یعنی اسکرین سائز دوگنا کرسکیں گے۔اس کی زیادہ تفصیلات تو معلوم نہیں مگر ممکنہ طور پر یہ سیکنڈ اسکرین ایک کیس کی شکل میں ہوسکتی ہے اور یہ اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ایک کیس کی شکل میں سیکنڈ اسکرین کا تصور نیا نہیں بلکہ الیک ٹیل 2014 میں ایسا کرچکی ہے مگر یہ زیادہ مقبول نہیں ہوسکا۔ایل جی وہ کمپنی ہے جو اسمارٹ فونز پر نئے تجربات کرنے سے گھبراتی نہیں تاہم اکثر یہ تجربات ناکام ثابت ہوتے ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ نیا فون ایل جی کا فلیگ شپ جی 8 ہوگا یا کوئی الگ سیریز کا حصہ۔یہ تفصیلات موبائل ورلڈ کانگریس میں ہی سامنے آئیں گی مگر ایل جی اس نئے موبائل فون سے سام سنگ یا دیگر کمپنیوں کو پیچھا چھوڑنا ضرور چاہے گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…