جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جیلیٹ کے اس نئے ریزر کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر شیونگ ریزر کی بات کی جائے تو دنیا میں کوئی کمپنی جیلیٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ تاہم اب پہلی بار اس کمپنی نے اپنے ریزر میں مزید بلیڈ کا اضافہ کرنے کی بجائے ہیٹنگ کا اضافہ کیا ہے۔ یہ اس کمپنی کی جیلیٹ لیب کی پہلی کاوش ہے۔

اور اسے ہیٹڈ ریزر کا نام دیا گیا ہے، جسے لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔ اس ریزر میں میٹل گولڈ کلر بار موجود ہے جو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں گرم ہوکر سرد موسم میں بھی شیو کو پرلطف بناتی ہے۔ یہ بار 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک گرم ہوتا ہے اور شیونگ کے دوران شیونگ کریم، جیل یا جو بھی استعمال کررہے ہوں کے ساتھ جلد کو بھی گرم کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ریزر سے شیو کا تجربہ زیادہ پرلطف ہوگا جبکہ 2 مختلف ہیٹ سیٹنگز بھی دستیاب ہوں جس سے ریزر کو 113 اور 122 فارن ہائیٹ تک گرم کرنا ممکن ہوگا۔ مگر اس ریزر کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں بلکہ یہ انتہائی مہنگا ہے۔ 5 بلیڈ ہیٹڈ ریزر کی قیمت 160 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ) ہے اور کمپنی اسے آن لائن فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس ریزر کی تیاری 24 مہینوں میں مکمل ہوئی اور یہ ممکنہ طور پر فروری میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…