پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا 10 جی بی ریم والا اسمارٹ فون

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو ایسا لگتا ہے کہ اسمارٹ فون مختلف کاموں کے دوران سست ہوجاتا ہے تو دنیا کے پہلے 10 جی بی ریم والی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ جی ہاں پہلی بار دوہرے ہندسے پر مشتمل ریم والا فون جلد سامنے آنے والا ہے۔ چین ریگولیٹری باڈی کے دستاویزات سے اسمارٹ فونز کی معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے یہ انکشاف کیا ہے۔

دستاویزات سے معلوم ہوا کہ چینی کمپنی اوپو کے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس کا نیا ورژن 10 جی بی ریم سے لیس ہوگا۔ اب تک اسمارٹ فونز میں 8 جی بی ریم ہی سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی ہے جو کہ ون پلس سکس، سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اور اوپو کے اوریجنل فائنڈ ایکس میں دی گئی۔ مگر اب تک کسی بھی بڑی کمپنی نے 10 جی بی ریم والے اسمارٹ فون کو متعارف نہیں کرایا ہے۔ یہ نیا فون ممکنہ طور پر 256 جی بی اسٹوریج سے بھی لیس ہوگا جو کہ بیشتر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سے زیادہ ہے۔ اوپو فائنڈ ایکس دنیا کا پہلا فون تھا جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔ فون کو بیزل لیس بنانے کے لیے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے اور اس نے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے، جس سے فرنٹ کیمرہ اوپر آتا ہے جبکہ بیک کیمرے بھی سلائیڈر اوپر کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسز دیئے گئے ہیں جو فیس ان لاک سسٹم سے بھی لیس ہے۔ یہ نیا فون کب تک متعارف کرایا جائے گا، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…