اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹ نے عوام کو خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 140 حروف کے ٹیکسٹ کو بڑھا کر 280 کر دیا۔ یہ خوشخبری ٹوئٹ نے ایک بلاگ کے ذریعے اپنی صارفین تک پہنچائی کیونکہ اس سے قبل ٹوئٹر اکاﺅنٹ استعمال کرنے والے اپنا پیغام دوسروں تک صرف 140 حروف میں بھیج سکتے تھے
اس سے تجاوز نہیں کر سکتے تھا جس کے باعث صارفین دوسروں تک اپنی بات مکمل طور پر پہنچانے میں دشواری محسوس کرتے تھے مگر اب حروف کی حد کو بڑھاتے ہوئے 280 کر دیا ہے جس سے صارفین باآسانی اپنا پیغام دوسروں تک پہنچا پائیں گے۔ اس موقع پر ٹوئٹر منیجر کا کہنا تھا کہ ایک ٹوئٹ میں مدعا بیان کرنا مشکل کام تھا مگر اب اس تبدیلی سے صارفین بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔