نیویارک(نیوزڈیسک) امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نطام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو پر ممکنہ برف فشاں پہاڑ کی تصاویر جاری کر دیں۔ ناسا کے مطابق پلوٹو پر ممکنہ طور پر دو برف فشاں پہاڑ موجود ہیں ‘ یہ تصاویر خلائی نیو ہورائز نز نے 30ہزار میل کے فاصلے سے لی ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ 4کلومیٹر اونچے اور ڈیڑھ سو کلو میٹر پر پھیلے ان نقوش کا برف فشاں ہونا ثابت ہو گیا تو یہ نظام شمسی سے باہر سب سے بڑا برف فشاں ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں