اسلام آباد(نیو زڈیسک)یو ٹیوب نے پاکستانی صارفین کیلئے ا±ردو زبان میں سروس کا آغاز کر دیا ہے۔گوگل کے نمائندے کے مطابق پاکستانی شہری دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ نیٹ ورک کا استعما ل اب اپنی زبان میں کر سکیں گے۔پاکستانی حکام کی کئی سال سے گوگل سے جاری بات چیت کے بعد یوٹیوب کا مقامی ورژن لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ویب سائٹ کے لوگو پر مقامی ورژن میںPKکا اضافہ کردیا گیاہے۔ یو ٹیوب اس وقت دنیا کی 88زبانوں میں سروس فراہم کر رہا ہے۔واضح رہے کہ نئے ورژن کے آنے سے پاکستان یوٹیوب پر کسی بھی مواد کو بلاک کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے گلوبل ورژن ہونے کی وجہ سے یوٹیوب نے قابل اعتراض مواد ہٹانے سے انکار کر دیا تھاجس کے بعد پاکستان میں یوٹیوب کو 12ستمبر 2012کو بلاک کر دیا گیا تھا۔