نیویارک(ویب ڈیسک) آئی فون 7 کے حیرت انگیز اورناقابل یقین فیچرزکا انکشاف،شائقین کے دِل مچل اُٹھے،آئی فون 7 نے اپنے صارفین کے لیے کچھ ایسے فیچر متعارف کروائے ہیں جو یقینی طور پر حیران کن ہیں ، برطانوی اخبار ”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون کا یہ نیا ماڈل وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہو گا اور اس کے علاوہ آئی فون 7 میں دوران کال سنائی دینے والے شوروغل کو ختم کرنے کی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی جا رہی ہے اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسے فون کے دوسری طرف موجود شخص کی آواز صاف سنائی دے گی۔اس نئے ماڈل میں ہیڈ فون، چارجر و دیگر چیزیں منسلک کرنے والی کئی پورٹس ختم کر کے ایک ہی لائٹننگ پورٹ نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام چیزیں آئی فون سے منسلک ہو سکیں گی۔آئی فون 7 کے ان فیچر کے بعد یہ ماڈل پہلے سے مارکیٹ میں موجود آئی فون ماڈلز سے کہیں زیادہ سمارٹ ہو گا۔ذرائع کے مطابق ایپل اپنے نئے ماڈلز آئی فون 7 اور 7 پلس میں 3.5 ملی میٹر کی ہیڈ فون پورٹ ختم کر دے گی اس پورٹ کا خاتمہ شاید ایپل آئی فون کے صارفین کو پسند نہ آئے کیونکہ اس کے بعد وہ پابند ہوں گے کہ ایپل ہی کے ہیڈ فون استعمال کریں، کیونکہ لائٹننگ پورٹ کسی بھی اور کمپنی کے ہیڈ فونز کو سپورٹ نہیں کرے گی۔