ریاض (ویب ڈیسک ) ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہری سوشل ویب سائٹ کا استعمال سب سے زیادہ کرتے ہیں اور دن بدن ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اس طرح کی دیگر ویب سائٹس کے استعمال سے ان کی زندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ دوسروں سے بہتر طریقے سے میل جول کر سکتے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ایک طرف تو ان کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں تو دوسری طرف سوشل میڈیا کے ان کی زندگیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔