میلبرن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے تجربہ گاہ میں پہلی بار ایک خاص قسم کی ا?واز کی لہریں پیدا کی ہیں جس کے لیے گزشتہ 50 برس سے کوششیں ہورہی تھیں۔ ان لہروں کو انسانی جسم میں ویکسین داخل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آسٹریلیا کی آرایم آئی ٹی یونیورسٹی کی اس کوشش سے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی ویکسین کے وقت میں بہت کمی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) کے علاج کی راہ بھی ہموارہوگی۔ اس میں آواز کی دو طرح کی موجوں کو ملایا گیا جو اسی طرح آگے بڑھتی ہے جس طرح سمندری لہریں آگے بڑھتی ہیں اوراسے طبی آلات میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ماہرین کی ٹیم نے آواز کی لہروں کو ایک نئے نیبولائزر میں استعمال کرکے دوا کو پھیپھڑوں کے اندر پہنچانے کا بھی تجربہ کیا جس سے دوا پہنچانے کا وقت 30 منٹ سے کم ہوکر 30 سیکنڈ تک ہوگیا۔ یونیورسٹی کی مائیکرو اور نینو ٹیکنالوجی لیبارٹری کے سائنسدان امجد رازق نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے خاص اسٹیم سیل کو پھیپھڑے کے متاثرہ حصوں تک پہنچا کر ان کی مرمت کی جاسکتی ہے اور یہ اسٹیم سیل تھراپی کا ایک انقلاب ثابت ہوگا۔امجد رزاق کے مطابق بجلی تھرتھراہٹ پیدا کرکے مائع دوا کو بخارات میں بدلتی ہے۔ عموماً بچوں کو آکسیجن ماسک پہنا کر نیبولائزر سے دوا دی جاتی ہے جس میں دوا کو بخارات میں بدلا جاتا ہے جس کے ذریعے ایک منٹ میں صرف صفر اعشاریہ 2 ملی لیٹردوا پھیپھڑوں میں جاتی ہے لیکن ’ہائیڈرا‘ نامی اس تکنیک کے ذریعے ایک منٹ میں 5 ملی لیٹر دوا پھیپھڑوں میں داخل کی جاسکتی ہے۔اگلے مرحلے میں اس کے ذریعے چھوٹے بچوں، دمے اور ذیابیطس کے مریضوں کو کسی تکلیف دہ انجکشن کے بغیر دوا دینا ممکن ہوسکے گا۔
سائنسدانوں نے آواز کے ذریعے بدن میں ویکسین پہنچانے کا طریقہ ایجاد کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































