خانیوال (نیوزڈیسک) فیس بک پر دوستی کی ایک اور بھیانک کہانی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ فیس بک پر دوستی کے بعدانگلینڈ سے لڑکا خانیوال پہنچ گیاتاہم یہاں آکر اس نے لڑکی سے شادی کرنے کی بجائے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور اس پر تشدد کرکے اس کی زبان کاٹنے کی بھی کوشش کی تاہم رشتہ داروں نے اسے بچا لیا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود ایک پاکستانی لڑکے کی فیس بک پر خانیوال کی لڑکی سے دوستی ہو گئی اور دونوں کے درمیان شادی کے عہد و پیمان بھی ہوئے لیکن لڑکے نے دھوکہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان شادی کے معاملات بھی طے پا ہی گئے اورگزشتہ روز نکاح خواں اور دیگر مہمانوں کو بھی مدعو کر لیا گیا لیکن جیسے ہی لڑکا پہنچا تو ان سب کو دیکھ کر مشتعل ہو گیا اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ لڑکے نے تشدد کے بعد لڑکی کی زبان کاٹنے کی کوشش بھی کی لیکن اسے بچا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے لڑکے کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم لڑکا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
فیس بک پر دوستی کی ایک اور بھیانک کہانی،خانیوال میں افسوسناک واقعہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































