فیس بک کے مقابلے میں دھماکہ خیز انٹری،سوشل میڈیا ایک نئی دنیا میں داخل،فیچرز ایسے کہ یقین نہ آئے

9  جنوری‬‮  2016

لندن(نیوزڈیسک)مجازی دنیا (ورچول ورلڈ) پر مبنی ایک نئی سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ پر اس وقت ہزاروں افراد رکن بن چکے ہیں جہاں ا?پ اپنے اوتار کو ایک مجازی تھری ڈی دنیا میں داخل کرکے اپنے قریبی دوستوں سے گفتگو کرسکتے ہیں یا پرائیوٹ چیٹ بھی شروع کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ا?نکھوں پر پہنا جانے والا ایک خاص ہیڈسیٹ درکار ہوگا یا وہ کسی اسمارٹ فون سے بھی بنایا جاسکتا ہے۔وی ٹائم نامی یہ دنیا کی پہلی موبائل ورچول ویب سائٹ ہے جہاں ا?پ موبائل کے ذریعے کسی بھی مجازی مرکز میں داخل ہوکر اپنے دوستوں سے ملاقات کرسکتے ہیں اورایک نئے احساس کے ساتھ اپنے دوستوں سے مل سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وی ٹائم ویب سائٹ فیس بک کی جگہ لے سکتی ہے۔برطانوی شہر لیورپول کی فرم اسٹارشپ نے یہ انوکھی سوشل میڈیا ویب سائٹ تیار کی ہے جس سے نئے اسمارٹ وی ا?ر فون یا پھر گوگل کے کم خرچ کارڈبورڈ (گتےکا) وی ا?ر نظام کے ذریعے اس ورچول ریئلیٹی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ وی ٹائم سے وابستہ کمیونیکشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ تجارتی اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں جن میں وہ اپنے ساتھیوں سے مجازی طور پر مل سکتے ہیں اور بات کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دور رہنے والے دوست ورچول ہیڈ سیٹ کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔فیس بک کی طرح اس میں پیغامات، دوستوں کی لسٹ ، آپ کی نمائندگی کرنے والے ورچول کردار اور دیگر بہت سے ا?پشن موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس ا?نکھوں پر پہنا جانے والا ہیڈسیٹ یا کارڈ بورڈ سیٹ نہیں تب بھی وہ گفتگو میں شامل ہوسکتا ہے اور اپنا نمائندہ بھی پیش کرسکتا ہے۔ خواہ وہ فون ہویا ٹیبلٹ اس کے ذریعے ویڈیو ، تصاویر اور دستاویز کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…