کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ہے۔پی ٹی اے کے حالیہ سروے کے مطابق ڈی ایس ایل کے ذریعے انٹرنیٹ سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 15 لاکھ ہے۔ ایوو کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین 13 لاکھ ہیں جبکہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین 2 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون پر تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے باعث موبائل فون صارفین کا انٹرنیٹ کے استعمال کی طرف تیزی سے رحجان پیدا ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس رجحان میں اور بھی تیزی کے امکانات ہیں۔