دبئی (نیوزڈیسک)معروف نجی کمپنی کی جانب سے ایسا ٹیلی ویژن متعارف کرایا جارہا ہے جسے کسی کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں لے جایا جاسکتا ہے۔کورین کمپنی اس لچکدار اسکرین کے حامل ٹی وی کو آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں متعارف کرانے جارہی ہے۔یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا ہی پتلا ہوگا،او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل رول ایبل ٹی وی کا سائز 55 انچ ہوگا،جنوری میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جاتا ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایسے لچکدار ٹی وی کو فروخت کے لیے پیش کرنے میں کچھ ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو پہلے ایپل واچ، سام سنگ کے ایس سکس گلیکسی ایج اور ایل جی کے فلیکس فون میں استعمال کیا جاچکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیلیویڑن ایسے لچکدار فیچر کا حامل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ایل جی اس ٹی وی کے ساتھ سی ای ایس میں گھریلو استعمال کی مختلف ڈیوائسز جیسے واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور دیگر کو بھی پیش کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































