اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ کی جانب سے نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 دو ورڑنز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔کورین میڈیا کے مطابق آئندہ سال کے شروع میں سام سنگ کی جانب سے دو مختلف شکلوں اور اسکرین سائز پر مبنی گلیکسی ایس 7 کو پیش کیا جائے گا۔ان میں سے ایک فون 5.2 انچ اور دوسرا 5.5 انچ ڈسپلے اسکرین کے ساتھ ہوگا۔گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی 5.2 انچ کا گلیکسی ایس سیون سادہ اسکرین جبکہ دوسرا ایج اسکرین کے ساتھ ہوگا۔خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے دو برسوں سے دو آئی فونز مختلف سائز کے ساتھ متعارف کرائے جارہے ہیں اور اب سام سنگ نے بھی اس کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے ان فونز کو جنوری میں ایک ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاہم اس کی فروخت مارچ تک ہی ممکن ہوسکے گی۔خیال رہے کہ 2015 کے دوران سام سنگ نے کئی فلیگ شپ اسمارٹ فونز جیسے گلیکسی ایس سکس، گلیکسی ایس سکس ایج، گلیکسی ایس سکس ایج پلس اور گلیکسی نوٹ فائیو متعارف کرائے تھے جو کسی نہ کسی لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلر تھے۔یہ سننے میں آیا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس سیون کو پہلے کے مقابلے میں کم قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ ایپل کے آئی فون کا مقابلہ کیا جاسکے۔