سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم 160پاکستانی ملک بدر
راولپنڈی (آن لائن) سعودی حکومت نے غیر قانونی مقیم 160 پاکستانی ملک بدر کر دیئے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی خصوصی پرواز کے ذریعے ان پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا گیا، امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا۔