اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادمیں قتل ہونے والی سٹیج ادکارہ انم کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔اس قتل کیس میں گرفتارسکیورٹی گارڈ شیر باز نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ انم کے قتل میں وہ ایک نہیں بلکہ تین سے چار لوگ ملوث ہیں اورمیں نے بھاری رقم لے کر قتل کی ذمے داری قبول کی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار سکیورٹی گارڈ شیر باز اپنے ابتدائی بیان سے منحرف ہو گیا ہے اورسکیورٹی گارڈ
شیر باز نے پولیس کو بتایا کہ ادکارہ انم کو قتل کرنے میں تین سے زائد لوگ ملوث ہیں اورادکارہ انم کے قتل کے موقع پر سردار شفقت اور افتخار بھی موجود تھے۔ادھرپولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے قتل کامرکزی ملزم ابھی تک فرارہے اورپولیس نے ملزم کاموبائل ڈیٹاحاصل کرنےکےلئے درخواست دے دی ہے ۔پولیس حکام کاکہناہے کہ اداکارہ کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کوجلدگرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیاجائے گا