لاہور(آئی این پی) غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار‘20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی۔محکمہ ایکسائز کی درخواست پر موٹر وے پولیس نے شہریوں کوہدایت کی ہے کہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں پر جلد نمونہ نمبر پلیٹس لگوائیں ،
20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے گزشتہ روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، محکمہ ایکسائز اب تک سینکڑوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارچکا ہے۔