جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق پاکستان میں

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کی صورت میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی، اور اس کے اگلے روز شام کے وقت رویت کے امکانات خاصے روشن ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ادارے کی جانب سے مختلف صوبوں کے لیے چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں شام 7 بج کر 24 منٹ، پنجاب میں 7 بج کر 8 منٹ جبکہ بلوچستان میں 7 بج کر 47 منٹ تک چاند دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 18 فروری کی شام تک چاند کی عمر مناسب سطح تک پہنچ جائے گی جس سے اس کی رویت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تاہم رمضان کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی گواہیوں اور سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…