ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

فضل الرحمان تنخواہ دار ملازم نکلے، کون دیتا ہے مولانا کو لاکھوں کی تنخواہ؟ اہم سوالات اٹھ گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آمدن، تنخواہ اور جائیداد سے متعلق مختلف سوالات سامنے آگئے ہیں۔

ان کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک ادارے میں تنخواہ دار ملازم ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں تنخواہ دینے والا ادارہ کون سا ہے اور وہاں ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔2021 سے 2023 کے دوران مولانا فضل الرحمن کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات بھی زیر بحث ہیں۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر ان کی جانب سے قابلِ ٹیکس آمدن ظاہر نہیں کی گئی تو اس عرصے میں ہونے والے اخراجات کے لیے رقم کہاں سے حاصل ہوئی؟ان کے فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں مبینہ فرق پر بھی وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔ سامنے آنے والی معلومات کے مطابق تین سال کے دوران ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم 8 ہزار 456 روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 115 روپے تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے کہ آیا ان کے پاس رقم کے ذرائع اور بینک اسٹیٹمنٹ کی صورت میں متعلقہ ریکارڈ موجود ہے یا نہیں۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ 2024 میں مولانا فضل الرحمن کی سالانہ تنخواہ 7 لاکھ 58 ہزار 65 روپے سے بڑھ کر 91 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔ اس طرح صرف ایک سال میں تنخواہ میں تقریباً 83 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ انہیں یہ تنخواہ کس ادارے کی جانب سے دی جا رہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع ایک قیمتی مکان کی ملکیت اور رہائش سے متعلق معاملات بھی زیر بحث ہیں۔ س

وال کیا جا رہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن نہ اس مکان کے مالک ہیں اور نہ ہی کرایہ دار تو پھر اس پر ان کا دعویٰ کس بنیاد پر ہے؟ مکان کے مالک امان اللہ کے ساتھ ان کے تعلق اور مبینہ سہولت کاری سے متعلق بھی وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن امان اللہ کے کرایہ دار ہیں تو اس حوالے سے کرایہ نامہ، کرائے کی ادائیگی کا ریکارڈ یا ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اس کا اندراج کیوں موجود نہیں؟ تاہم ان تمام نکات پر متعلقہ دستاویزات اور مولانا فضل الرحمن کا مؤقف سامنے آنا ضروری ہے تاکہ معاملے کی مکمل صورت حال واضح ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…