جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

13 نومبر کو دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی پھر زیرِ بحث

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) دنیا کے خاتمے سے متعلق 66 سال قبل کی گئی ایک پیشگوئی ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے،

جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 13 نومبر 2026 تک عالمی آبادی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور انسانوں کے لیے جگہ کی قلت جان لیوا صورت اختیار کرلے گی۔یہ پیشگوئی 1960 میں امریکی یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنسدان ہائنز وان فوسٹر نے اپنے دو ساتھی محققین کے ساتھ مل کر کی تھی۔ ان کا اندازہ تھا کہ آبادی میں غیرمعمولی اضافے کے باعث ایک وقت ایسا آئے گا جب انسانوں کا ایک دوسرے پر دباؤ بڑھنے سے اموات شروع ہوجائیں گی۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہوئی تھی، جس میں آبادی کی ترقی کے ریاضیاتی ماڈل کو بنیاد بنایا گیا تھا۔تاہم ماہرین اس پیشگوئی کو قابلِ عمل حقیقت نہیں سمجھتے،

کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دنیا کے متعدد ممالک میں شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔موجودہ صورتحال یہ ہے کہ کئی ممالک کو آبادی میں بے قابو اضافے کے بجائے کم ہوتی شرحِ پیدائش اور بزرگ شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ماہرین کے مطابق مستقبل سے متعلق ایسی پیشگوئیاں مخصوص مفروضوں اور ریاضیاتی اندازوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ بدل بھی سکتے ہیں، اس لیے انہیں قطعی سائنسی حقیقت قرار دینا درست نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…