منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، نئے نرخ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتیں مقررہ نرخوں سے تجاوز کر گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

گیس ڈیلرز کی جانب سے من پسند قیمتوں پر فروخت کی شکایات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوؤں کے باوجود مارکیٹ میں صارفین کو مہنگے داموں گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔مختلف شہروں میں ایل پی جی کے نرخوں میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔ پشاور میں ایک کلو گیس 600 سے 650 روپے، کوئٹہ میں 570 سے 600 روپے، لاہور میں 550 سے 600 روپے جبکہ کراچی میں 550 سے 580 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ادھر سوئی گیس کے کم پریشر اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی مشکلات دوچند کر دی ہیں۔

مہنگی ایل پی جی خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے کئی گھرانے کھانا پکانے کے لیے لکڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک طرف سوئی گیس مطلوبہ پریشر کے ساتھ نہیں مل رہی، جبکہ متبادل ایندھن ایل پی جی بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے سے مہنگائی کے شکار خاندانوں کے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی غیر مقررہ قیمتوں پر فروخت روکنے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور گیس کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنا کر سوئی گیس کا پریشر اور دستیابی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…