اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،
جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں فی لیٹر 8 روپے تک کمی متوقع ہے، تاہم یہ ریلیف صرف ایک روز کے لیے ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے آج رات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔



















































