اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 نومبر کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رکھنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،
جس کے باعث ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور خانیوال کے متعدد علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق سڑکوں کی تعمیر و توسیع، ترقیاتی منصوبوں پر کام اور بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث مختلف فیڈرز پر بجلی بند رکھی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگا۔ملتان کے 11 کے وی بوہڑ گیٹ، اکبر روڈ، ریلوے روڈ، فرید آباد، حسن پروانہ، چلڈرن کمپلیکس، برن یونٹ اور نواں شہر فیڈرز پر صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ جبکہ پیر فخر علی، مخدوم رشید، قائداعظم اور ممتاز آئل مل فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔
مظفرگڑھ میں 11 کے وی بکائنی فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی کی فراہمی روک دی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان کے کوئٹہ روڈ 2، خیابان سرور، سول لائن 1، کوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن، صدر بازار 2، گدائی 2، نیو ٹبی قیصرانی، باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوا، جلو والی اور ریترا فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح انڈسٹریل، اڈا چراغ اور ریکھ باغ والا فیڈرز پر صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔رحیم یار خان میں گھمن والا، تھل حمزہ، نظام آباد، لال گڑھ، چاچڑاں شریف، حلیب اور شیخ زید ہسپتال فیڈرز پر صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ جبکہ عابد پور، ایم ڈبلیو کیو 11، یوسف آباد، شاہ پور اور 500 کے وی سردار گڑھ فیڈرز کے علاقوں میں صبح 9 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔خانیوال کے 11 کے وی سٹی 1، 2، 3، 4، 5، حماد بنگلہ اور بورا روڈ فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پیر صادق شاہ اور علامہ اقبال فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔متعلقہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ضروری امور پہلے سے مکمل کرلیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



















































