منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، ڈھائی کروڑ تک قرض کیسے حاصل کریں؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم میں نوجوانوں کے لیے قرض کی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے،

جس کے بعد اہل درخواست گزار کاروبار اور زرعی سرگرمیوں کے لیے اب ڈھائی کروڑ روپے تک مالی معاونت حاصل کر سکیں گے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے مطابق اسکیم کے تحت قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کرنے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی، جس کی وفاقی کابینہ نے بھی توثیق کر دی ہے۔اس مقصد کے لیے اسکیم میں ٹیئر فور کے نام سے نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے۔ اس زمرے میں 75 لاکھ روپے سے زائد اور ڈھائی کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا، جس پر 8 فیصد شرح منافع لاگو ہوگی۔ قرض کی ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ آٹھ سال کا وقت دیا جائے گا۔نئی کیٹیگری کے تحت زرعی شعبے سے وابستہ مختلف منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، جن میں زرعی پیداوار کی پراسیسنگ، کولڈ اسٹوریج اور کولڈ چین کی سہولیات، جدید زرعی آلات و مشینری، شمسی توانائی، صنعتی پیداوار اور برآمدات سے متعلق کاروبار شامل ہیں۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے عام کاروباری اور زرعی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 21 سے 45 سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال رکھی گئی ہے۔ یہ قرض نئے کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند نوجوانوں کے علاوہ پہلے سے کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔قرض کے حصول کے لیے درخواستوں کا پورا عمل آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدوار وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کی ویب سائٹ یا سرکاری موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس عمل میں کسی ایجنٹ یا سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی کاغذی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، جبکہ بینک درخواستوں کا جائزہ میرٹ کی بنیاد پر لے کر قرض کی منظوری دیں گے۔

اسکیم میں مختلف قرض کی سطحوں کے لیے شرح منافع بھی الگ الگ مقرر کی گئی ہے۔ پانچ لاکھ روپے تک کا قرض بلا سود فراہم کیا جائے گا، جبکہ پانچ لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک قرض پر 5 فیصد منافع وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت 7 فیصد شرح منافع پر دستیاب ہوگی۔ نئی متعارف کردہ ٹیئر فور کیٹیگری میں 75 لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک قرض پر 8 فیصد شرح منافع لاگو ہوگی۔حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے اس اسکیم کے تحت اربوں روپے کے قرض تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار قائم کرنے، زرعی منصوبے شروع کرنے اور موجودہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…