بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

شوہر نے بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) بنگلادیش میں ایک شخص کی جانب سے تقریباً سات سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،

جس میں بیوی کو شوہر کے سامنے روتے ہوئے رشتہ برقرار رکھنے کی التجا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بنگلادیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ضلع باریشال میں پیش آیا، جہاں مقامی پنچایت سے مشابہ ایک اجلاس کے دوران رونی خان نامی شخص نے اپنی اہلیہ ایتی اختر کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا۔ رونی خان ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کی عمر تقریباً 24 سے 25 سال بتائی جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کو سات برس گزر چکے تھے، تاہم ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ طبی معائنے کے بعد مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ ایتی اختر حاملہ ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، جس کے بعد شوہر نے ازدواجی تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں خاتون کو شدت سے روتے اور شوہر کے پاؤں چھو کر اسے چھوڑ کر نہ جانے کی درخواست کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں موجود دیگر افراد اور گواہ بھی اس منظر کے دوران وہاں موجود تھے، تاہم اہلیہ کی بار بار منت سماجت کے باوجود شوہر اپنے فیصلے پر قائم رہا اور اسے طلاق دے دی۔واقعے کی ویڈیو یوٹیوب اور فیس بک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں بحث شروع ہوگئی۔ متعدد افراد نے خاتون کی بے بسی اور تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…