اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم کردی ہیں۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کا نیا نرخ 332 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل اب 360 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر سے ہوگا۔



















































