اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جان ریمبو نے اعتراف کیا ہے کہ پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی اور مصروفیات کے باعث وہ اپنے بچوں کو وہ وقت نہیں دے سکے جس کے وہ خواہش مند تھے،
جس کا انہیں اب افسوس ہوتا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے اولاد کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پائے اور اب اکثر اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ بچوں کو کچھ دیر ان کے پاس بیٹھنے کے لیے بھیجا کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔جان ریمبو نے اپنے بیان میں بچوں سے دوری کا احساس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، لیکن بچے زیادہ تر اپنے اپنے کمروں میں مصروف رہتے ہیں۔
ان کی خواہش ہے کہ بچے کچھ وقت نکال کر ان کے پاس آکر بیٹھیں اور وہ ان کے ساتھ چند لمحے گزار سکیں۔اداکار کے اس اعتراف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کی کمی محسوس کرتے ہیں اور اب بچوں کے ساتھ زیادہ قربت اور وقت گزارنے کے خواہش مند ہیں۔



















































