ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بینکوں میں کیش ٹرانزیکشن قوانین میں بڑی تبدیلی! صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے نقد رقوم کی لین دین کی رپورٹ جمع کرانے کی حد میں اضافہ کردیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب 2 کروڑ روپے کے بجائے 3 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی کیش ٹرانزیکشنز کی اطلاع دینا لازمی ہوگا، جبکہ فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس (سی ٹی آر) کی مقررہ حد تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل بینکوں اور متعلقہ اداروں کو 2 کروڑ روپے (20 ملین) یا اس سے زائد کی نقد ادائیگیوں اور وصولیوں کی رپورٹ کرنا ہوتی تھی، جسے اب بڑھا کر 3 کروڑ روپے (30 ملین) کردیا گیا ہے۔نئے احکامات کے مطابق بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں کو 3 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کے نقد لین دین کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو فراہم کرنا ہوں گی۔حکومت کی جانب سے اس تبدیلی کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے انسدادِ منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت نے دی ہے۔وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق رپورٹنگ کی حد میں ردوبدل مشکوک مالی سرگرمیوں اور کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے جائزے اور تجزیے سے متعلق حکومتی نظام کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…