اب ریلوے میں اپنا ٹکٹ اتنے دن پہلے بک کروائیں اور پائیں خصوصی رعایت، رعایت دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور(این این آئی) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر 90 دن کی ایڈوانس بکنگ پر 5 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیاہے۔ یہ رعایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی۔اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔