لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے انتظامیہ کا نیا فیصلہ ،شعبہ فلائٹ سروسز میں کام کرنے والے میاں بیوی ایک ساتھ ڈیوٹی نہیں کر سکیں گے۔پی آئی اے حکام کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز جو میاں بیوی ہیں ایک ساتھ ایک ہی روٹ کی
فلائٹ آپریٹ نہیں کر سکیں گے۔باہمی رضا مندی سے ڈیوٹی روسٹر تبدیل نہیں کیا جائے گا،شعبہ فلائٹ سروسز کے شیڈولنگ ڈپارٹمنٹ نے کراچی لاہور اسلام آباد بیس کو آگاہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق نئے حکم نامہ کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کے ساتھ نوکریوں سے بھی برطرف کیا جا سکتا ہے ۔