کراچی(نیوز ڈیسک)میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اہم ملزم شکیل جعفرانی نے 96 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ٹرانزیکشن عبدالجبار اوراومنی گروپ کے ملازم محمد عمیر کے درمیان کی گئی۔عبدالجبار سابق صدر آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی
کا بھائی ہے۔اپنے اعترافی بیان میں ملزم شکیل جعفرانی نے کہا کہ عمیر اومنی گروپ کا ملازم اور عمیر ایسوسی ایٹس کے مالکان میں شامل ہے، حوالہ کی رقم یونس قدوائی کا بھائی عبدالجبار اکثر خود پہنچاتا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق رقوم سے منسلک بیان کی لیجر سٹیٹمنٹ سے تصدیق کر لی گئی ہے، رقم مختلف ممالک بھیجنے کیلئے دبئی کی کیم کران آف شور کمپنی استعمال ہوئی۔