لاہور ( نیوز ڈیسک) حکمرانوں سمیت دیگر کو دیئے گئے وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عوام کی جانب سے جو فنڈز دیئے جاتے ہیں وہ پبلک
پراپرٹی ہوتی ہے مگر پاکستان میں غریب عوام کے پیسے سے حکمرانوں کو وی آئی پی پروٹوکول کو دیا جاتا ہے، انگلینڈ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں وی آئی پی پروٹوکول کا تصور نہیں ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکمرانوں سمیت دیگر کو دیئے جانے والا وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کا حکم دیا جائے۔