چلتی بس کے ڈرائیور کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بس گاڑی سے ٹکراگئی
گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ساروکی کے قریب چلتی بس کا ڈرائیور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بیقابو ہو کر دوسری بس سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،






































