ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے نولا نوالی میں ایک ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بچے کے چچا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔