منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

چیکنگ کے نام پر پولیس اہلکار وں کے ہاتھوں دوشیزہ کی مبینہ تذلیل، لڑکی نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے بہانے انہیں ہراساں کیا۔

یہ دعویٰ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔خاتون کے مطابق وہ ایک تقریب سے واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں پولیس نے ان کی گاڑی روک لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے سے نامناسب انداز میں جھانکا اور ڈرائیور کو باہر بلا کر نازیبا جملے کہے، جبکہ اردگرد موجود لوگ بھی یہ منظر دیکھ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے جواب دیا کہ وہ صرف ملازم ہے، جس کے بعد ایک اہلکار گاڑی میں اگلی نشست پر بیٹھ گیا اور کہا کہ وہ خاتون سے بات کرنا چاہتے ہیں اور تلاشی لیں گے۔ خاتون کے مطابق انہوں نے وہیں بات کرنے پر اصرار کیا اور گاڑی آگے بڑھانے کو کہا، مگر انہیں دوبارہ رکنے کا حکم دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ گاڑی سے نیچے اتریں تو اہلکاروں نے پھر تلاشی کا مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے اپنے بھائی کو فون کر دیا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ بھائی کے پہنچنے سے پہلے ایک اہلکار نے کہا کہ انہیں جانے سے پہلے متعلقہ افسران سے ملنا ہوگا، جبکہ وہاں پولیس وین کے پاس مزید اہلکار بھی موجود تھے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…