منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فضائی سفر کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے،

خاص طور پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے مسافروں کو زیادہ کرایوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلے عشرے میں زائرین کی تعداد بڑھنے سے بزنس کلاس کا کرایہ بڑھ کر تقریباً پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پہلے یہی ٹکٹ تقریباً چار لاکھ پچیس ہزار سے ساڑھے چار لاکھ روپے کے درمیان دستیاب تھا۔اسی طرح اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے ٹکٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ جو کرایے پہلے تقریباً ایک لاکھ تیس یا چالیس ہزار روپے تھے، اب بڑھ کر ایک لاکھ اسی ہزار سے دو لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ایوب نسیم کا کہنا ہے کہ مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تقریباً مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں، جس کے باعث نئی نشستیں حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق ایئر لائنز خالی بچ جانے والی نشستوں کے نرخ بھی بڑھا رہی ہیں اور ایجنٹس وہی قیمت وصول کر رہے ہیں جو کمپنیوں کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگر زائرین کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں فضائی کرایوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…