بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور میں کینال روڈ بند کرنے والے نوجوان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے کی خاطر کینال روڈ بند کرنے والے ایک نوجوان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا،

جس کے بعد اس کا ایک بیان بھی منظرِ عام پر آگیا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان نے اپنا نام احمد اور تعلق لاہور بتایا اور کہا کہ وہ ایک سیاسی طلبہ تنظیم کا رکن ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ چند روز قبل اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ٹائر جلا کر کینال روڈ کچھ دیر کے لیے بند رکھا تاکہ اس عمل کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں اور زیادہ لائکس اور فالوورز حاصل کیے جا سکیں۔

اس کا کہنا تھا کہ سڑک تقریباً ایک منٹ تک بند رہی، تاہم پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں رات کو گھر واپسی پر وہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ ویڈیو پیغام میں نوجوان نے اپنے عمل پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، ساتھ ہی دوسروں کو بھی خبردار کیا کہ ایسے کام مستقبل تباہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…