منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں ان تنظیموں کو عطیات نہ دیں، اہم ہدایات جاری

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ممنوعہ تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ اداروں کی جامع فہرست جاری کرتے ہوئے

عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسے عناصر کو کسی بھی قسم کی مالی یا عملی مدد فراہم نہ کی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم گروہوں کو زکوٰۃ، عطیات یا چندہ دینا قانوناً جرم ہے اور ایسا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ صوبے میں کام کرنے والے تمام فلاحی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازمی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مستند اور رجسٹرڈ تنظیموں کو ہی مالی تعاون دیں اور اس کی تصدیق سرٹیفکیٹ پر درج کیو آر کوڈ اسکین کرکے کریں، تاکہ امدادی رقوم اصل مستحقین تک پہنچ سکیں اور کسی کالعدم نیٹ ورک تک نہ جائیں۔جاری کردہ فہرست میں متعدد ممنوعہ تنظیموں کے نام شامل ہیں، جن میں مختلف شدت پسند اور عسکری گروہ بھی درج ہیں۔ اسی طرح کچھ ایسے ادارے بھی شامل کیے گئے ہیں جو بظاہر رفاہی یا خیراتی ناموں سے سرگرم تھے۔

محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں مشکوک چندہ مہم یا سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر ٹال فری نمبر 080011111 یا ہیلپ لائن 04299213871 پر اطلاع دیں۔ مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹس پر بھی دستیاب کر دی گئی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…