منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نادرا: تاریخ پیدائش کی تبدیلی یا تصحیح کروانے والوں کیلیے اہم خبر

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ تاریخِ پیدائش میں تبدیلی یا

درستگی کے حوالے سے مخصوص قانونی ضابطے لاگو ہیں اور ان پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے مقررہ قوانین کے تحت برتھ سرٹیفکیٹ میں درج تاریخ پیدائش میں کسی بھی قسم کی ترمیم صرف اسی وقت ممکن ہے جب متعلقہ یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا میونسپل کارپوریشن کی عدالت سے باضابطہ حکم حاصل کیا جائے۔مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا جیوینائل کارڈ میں تاریخ پیدائش کی تبدیلی کی درخواست اسی صورت زیر غور آئے گی جب درخواست گزار عدالت کا مستند فیصلہ اور تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ عدالت کے حکم کی شرط متعلقہ قوانین کے مطابق مقرر ہے، اور ادارہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہتا ہے تاکہ درخواست گزار قانونی طریقہ کار کے تحت مکمل سہولت حاصل کر سکیں۔یہ ہدایات خاص طور پر پنجاب میں جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر تاریخ پیدائش میں تبدیلی یا تصحیح کے معاملات پر نافذ العمل ہوں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…