جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئے فلیٹس کا افتتاح کردیا ،

رہائشی یونٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں سول کوارٹرز کے نئے رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا جس میں 96جدید فلیٹس تعمیر کیے گئے ۔ہر فلیٹ 1000اسکوائر فٹ رقبے پر مشتمل ہے اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔منصوبہ 6.91کنال رقبے پر محیط ہے اور بیسمنٹ سمیت چار منزلہ عمارت میں ہر فلور پر 24فلیٹس تعمیر کیے گئے ۔رہائشی یونٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور بہتر رہائش فراہم کرنا فلاح کی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ بہتر رہائش سے ملازمین کی کارکردگی اور ادارہ جاتی استحکام میں اضافہ ہوگا اور صوبائی حکومت ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات اور مزید توسیع جاری رکھے گی۔

بانی کے وژن کے مطابق ملازمین کوبہتررہائش دی جارہی ہے، بہتر رہائش سے کارکردگی اورادارہ جاتی استحکام میں اضافہ ہوگا،صوبائی حکومت رہائشی منصوبوں میں مزیدتوسیع کرے گی اور ہاؤسنگ سیکٹرمیں اصلاحات کاعمل تسلسل سے جاری رہے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…