منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

گوشت کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رمضان شروع ہوتے ہی فی کلو گوشت کی قیمت میں معمولی نہیں بلکہ تقریباً ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بکرے کا گوشت جو چند روز پہلے تقریباً 2200 روپے فی کلو دستیاب تھا، اب 2400 سے 2500 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ گائے یا بیف کی قیمت بھی ساڑھے تیرہ سو سے بڑھ کر تقریباً 1500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔مہنگائی کے باعث یہ نرخ عام صارفین کی استطاعت سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہوئے بکرے کے گوشت کی قیمت 2000 روپے فی کلو، ہڈی والے بڑے گوشت کی 1050 روپے اور بغیر ہڈی گوشت کی 1200 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کو صرف اعلانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ناجائز منافع خوری روکی جا سکے۔

عوام کا شکوہ ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود بازاروں میں مقررہ نرخوں پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا اور خریدار بدستور مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…