پاکستانی5 ماہ میں کتنے ارب کی چائے پی گئے، حیرت انگیز انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)پانچ ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر 38 ارب 43 کروڑروپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28 ارب 90 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔






























