پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کھوکھر پیلس کی دیوار گرانے پر حکومتی اداروں کو کھوکھر برادران کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا، آپریشن ملتوی کرنا پڑ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے ملکیتی کھوکھر پیلس کے خلاف  ایل ڈی اے نے محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا، اس موقع پر کھوکھر برادران کی جانب سے ایل ڈی اے کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس صورتحال کے باعث ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جوہر ٹاؤن  میں کھوکھر برادران

کے ملکیتی کھوکھر پیلس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کا عملہ آپریشن کے لئے پہنچا تو بااثر افراد نے مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے کی طرف سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے آپریشن عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔غیر قانونی تعمیرات مقامی بااثر سیاسی شخصیات کی طرف سے بنائی گئی تھیں۔ ان افراد کی طرف سے اراضی پر غیر قانونی قبضہ بھی کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران اور عملہ پولیس کی بھاری نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کی رہائشگاہ پیلس کھوکھر پہنچ گیا اور راستوں کو ٹرکوں اور مشینری کھڑی کر کے بلاک کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کھوکھر پیلس کے دروازے کو بھی ڈبل کیبن ڈالالگا کر بلاک کر دیا گیا۔ کھوکھر پیلس میں آپریشن کی اطلاع ملتے ہی لیگی کارکنان اور کھوکھر برادران کے مرد و خواتین حمایتی موقع پر پہنچ گئے اور حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،خواتین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے، اس دوران کئی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آپریشن کے لئے آنے والی مشینری کے اوپر چڑھ گئے اورنعرے لگاتے رہے۔ آپریشن کرنے کے لئے آنے والے افسران اور پولیس افسران نے مشاورت کے بعد آپریشن ملتوی کردیا اور ایل ڈی اے کے

افسران عملہ اور پولیس اہلکار واپس روانہ ہو گئے۔ترجمان ایل ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے آپریشن ملتوی کیا۔ با اثر شخصیات کی جانب سے غیر قانونی عمیرات بنائی گئی ہیں اور غیر قانونی قبضہ بھی کیا گیا۔ با اثر افراد نے مقامی لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا،قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے آپریشن عارضی طور

پر معطل کیا۔قبل ازیں اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے اراضی پر قبضے کے الزام پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے لیکن میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا اور پوری زندگی کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن

نے میرے گھر کے اوپر دھاوا بولا، اگرکوئی نقصان ہوا تو تینوں ادارے ذمہ دار ہوں گے۔ ایک ایک مرلہ میرا ذاتی ہے، نقشے پاس ہوئے ہیں،اس پربیشک کوئی جے آئی ٹی بنا لی جائے،پی ٹی آئی والے اپنے تین چار وزراء کو نامزد کریں جو پراپرٹی کے معاملات کو سمجھتے ہوں ان کی جے آئی ٹی بنائیں اورانصاف کریں لیکن انہوں نے انصاف کرنا نہیں، یہ صرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں

اگر کوئی نقصان ہوا تو یہ ادارے خود ذمہ دار ہوں گے میرا اس میں کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ مجھے صرف اس لئے سزا دی جارہی ہے کہ میں نوازشریف کا ساتھی ہوں، اللہ کے فضل سے سیف کھوکھر پہلے بھی نوازشریف کا ساتھی تھا آج بھی ہوں اور عمر بھر رہوں گا۔ میں نے اپنی پوری زندگی ایسی انتقامی کارروائی اور سیاست نہیں دیکھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر

نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صرف کھوکھر پیلس نہیں بلکہ این اے 135کی عوام پر دھاوا بولا گیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ آج اداروں کے چند افراد نے سلیکٹڈ کے اشاروں پرناچنا شروع کردیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی اینٹی کرپشن اور سی سی پی او سے کہوں گا آپ کو شرم آنی چاہیے، میں اداروں کی بات نہیں کر رہا بلکہ جو چند افراد ہیں ان کو مخاطب کر رہا

ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھر پیلس میری ذاتی ملکیت ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اس کی انکوائری کرائی،مساجد میں اعلانات ہوئے، تھانوں میں کچہریاں لگیں لیکن میرے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا،اس معاملے کو نیب کو بھیجا گیا اس نے بھی مجھے کلیئر کردیا، اینٹی کرپشن نے مقدمے خارج کئے۔ یہ صرف تیرہ دسمبر کے جلسے کی کامیابی کی وجہ سے اقدام اٹھایا

گیا ہے کیونکہ حکومت کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی رائے ونڈ میں 80کنال اراضی کی بات کی گئی اور لوگوں سے چھت چھینی گئی حالانکہ میرا اس سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا، اس واقعہ میں ایک بوڑھے کی جان بھی چلی گئی۔ میں چیلنج دیتا ہوں آئیں ٹی وی چینل پر مناظر کر لیں لیکن آپ کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…